Roman Script    Reciting key words            Previous Sūrah    Quraan Index    Home  

69) Sūrat Al-Ĥāqqah

Printed format

69) سُورَة الحَاقَّه

Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ
Al-Ĥāqqatu 069-001 ہونی شدنی! الْح‍‍َ‍اقَّ‍‍ةُ
Al-Ĥāqqatu 069-002 کیا ہے وہ ہونی شدنی؟ مَا‌ ‌الْح‍‍َ‍اقَّ‍‍ةُ
Wa Mā 'Adrāka Mā Al-Ĥāqqatu 069-003 اور تم کیا جانو کہ وہ کیا ہے ہونی شدنی؟ وَمَ‍‍ا‌ ‌أَ‌دْ‌رَ‍‌اكَ مَا‌ ‌الْح‍‍َ‍اقَّ‍‍ةُ
Kadhdhabat Thamūdu Wa `Ādun Bil-Qāri`ati 069-004 ثمود اور عاد نے اُس اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت کو جھٹلایا كَذَّبَتْ ثَم‍‍ُ‍و‌دُ‌ ‌وَع‍‍َ‍ا‌د‌ٌ‌ بِ‍الْ‍‍قَ‍‍ا‌رِعَةِ
Fa'ammā Thamūdu Fa'uhlikū Biţ-Ţāghiyati 069-005 تو ثمود ایک سخت حادثہ میں ہلاک کیے گئے فَأَمَّ‍‍ا‌ ثَم‍‍ُ‍و‌دُ‌ فَأُهْلِكُو‌ا‌ بِ‍ال‍‍طَّ‍‍اغِ‍‍يَةِ
Wa 'Ammā `Ādun Fa'uhlikū Birīĥin Şarşarin `Ātiyatin 069-006 اور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے وَ‌أَمَّ‍‍ا‌ ع‍‍َ‍ا‌د‌‌ٌ‌ فَأُهْلِكُو‌ا‌ بِ‍‍ر‍ِ‍ي‍‍ح‌‍ٍصَ‍‍رْ‍صَ‍‍رٍ‌ عَاتِيَةٍ
Sakhkharahā `Alayhim Sab`a Layālin Wa Thamāniyata 'Ayyāmin Ĥusūmāan Fatará Al-Qawma Fīhā Şar`á Ka'annahum 'A`jāzu Nakhlin Khāwiyatin 069-007 اللہ تعالیٰ نے اُس کو مسلسل سات رات اور آٹھ دن اُن پر مسلط رکھا (تم وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہ وہاں اِس طرح پچھڑے پڑے ہیں جیسے وہ کھجور کے بوسیدہ تنے ہوں سَ‍خَّ‍رَهَا‌ عَلَيْهِمْ سَ‍‍بْ‍‍عَ لَي‍‍َ‍الٍ‌ ‌وَثَمَانِيَةَ ‌أَيّ‍‍َ‍امٍ حُسُوما‌‌ ً‌ فَتَ‍رَ‌ى‌ ‌الْ‍‍قَ‍‍وْمَ فِيهَا‌ صَ‍‍رْعَى‌ كَأَنَّ‍‍هُمْ ‌أَعْج‍‍َ‍ا‌زُ‌ نَ‍‍خْ‍‍لٍ خَ‍‍ا‌وِيَةٍ
Fahal Tará Lahum Minqiyatin 069-008 اب کیا اُن میں سے کوئی تمہیں باقی بچا نظر آتا ہے؟ فَهَلْ تَ‍رَ‌ى‌ لَهُمْ مِ‍‌‍نْ بَاقِ‍‍يَةٍ
Wa Jā'a Fir`awnu Wa Man Qablahu Wa Al-Mu'utafikātu Bil-Khāţi'ati 069-009 اور اِسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اُس سے پہلے کے لوگوں نے اور تل پٹ ہو جانے والی بستیوں نے کیا وَج‍‍َ‍ا‌ءَ‌ فِ‍‍رْعَ‍‍وْنُ ‌وَمَ‍‌‍نْ قَ‍‍بْ‍‍لَ‍‍هُ ‌وَ‌الْمُؤْتَفِك‍‍َ‍اتُ بِ‍الْ‍‍خَ‍‍اطِ‍‍ئَةِ
Fa`aşaw Rasūla Rabbihim Fa'akhadhahum 'Akhdhatan biyatan 069-010 ان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی تو اُس نے اُن کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا فَعَ‍صَ‍‍وْ‌ا‌ ‌‍رَس‍‍ُ‍ولَ ‌‍رَبِّهِمْ فَأَ‍خَ‍‍ذَهُمْ ‌أَ‍خْ‍‍ذَة ً‌ ‌‍رَ‌ابِيَةً
'Innā Lammā Ţaghá Al-Mā'u Ĥamalnākum Al-Jāriyati 069-011 جب پانی کا طوفان حد سے گزر گیا تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا تھا إِنَّ‍‍ا‌ لَ‍‍مَّ‍‍ا‌ طَ‍‍غَ‍‍ى‌ ‌الْم‍‍َ‍ا‌ءُ‌ حَمَلْنَاكُمْ فِي ‌الْجَا‌رِيَةِ
Linaj`alahā Lakum Tadhkiratan Wa Ta`iyahā 'Udhunun Wā`iyatun 069-012 تاکہ اِس واقعہ کو تمہارے لیے ایک سبق آموز یادگار بنا دیں اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں لِنَ‍‍جْ‍‍عَلَهَا‌ لَكُمْ تَذْكِ‍رَة ً‌ ‌وَتَعِيَهَ‍‍ا‌ ‌أُ‌ذُنٌ‌ ‌وَ‌اعِيَةٌ
Fa'idhā Nufikha Fī Aş-Şūri Nafkhatun Wāĥidatun 069-013 پھر جب ایک دفعہ صور میں پھونک مار دی جائے گی فَإِ‌ذَ‌ا‌ نُفِ‍‍خَ فِي ‌ال‍‍صُّ‍‍و‌ر‍ِ‍‌ نَفْ‍‍خَ‍‍ةٌ‌ ‌وَ‌احِ‍‍د‍َ‍ةٌ
Wa Ĥumilati Al-'Arđu Wa Al-Jibālu Fadukkatā Dakkatan Wāĥidatan 069-014 اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میںریزہ ریزہ کر دیا جائے گا وَحُمِلَتِ ‌الأَ‌رْ‍ضُ ‌وَ‌الْجِب‍‍َ‍الُ فَدُكَّتَا‌ ‌دَكَّة ً‌ ‌وَ‌احِ‍‍د‍َ‍ةً
Fayawma'idhin Waqa`ati Al-Wāqi`atu 069-015 اُس روز وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا فَيَوْمَئِذ‌ٍ‌ ‌وَ‍قَ‍‍عَتِ ‌الْوَ‌اقِ‍‍عَةُ
Wa Anshaqqati As-Samā'u Fahiya Yawma'idhin Wāhiyatun 069-016 اُس دن آسمان پھٹے گا اور اس کی بندش ڈھیلی پڑ جائے گی وَ‌ا‌ن‍‍شَ‍‍قَّ‍‍تِ ‌ال‍‍سَّم‍‍َ‍ا‌ءُ‌ فَهِيَ يَوْمَئِذ‌ٍ‌ ‌وَ‌اهِيَةٌ
Wa Al-Malaku `Alá 'Arjā'ihā ۚ Wa Yaĥmilu `Arsha Rabbika Fawqahum Yawma'idhin Thamāniyatun 069-017 فرشتے اس کے اطراف و جوانب میں ہوں گے اور آٹھ فرشتے اُس روز تیرے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے وَ‌الْمَلَكُ عَلَ‍‍ى‌ ‌أَ‌رْج‍‍َ‍ائِهَا‌ ۚ ‌وَيَحْمِلُ عَرْشَ ‌‍رَبِّكَ فَوْ‍قَ‍‍هُمْ يَوْمَئِذ‌‌ٍ‌ ثَمَانِيَةٌ
Yawma'idhin Tu`rađūna Lā Takhfá Minkum Khāfiyatun 069-018 وہ دن ہوگا جب تم لوگ پیش کیے جاؤ گے، تمہارا کوئی راز بھی چھپا نہ رہ جائے گا يَوْمَئِذ‌‌ٍ‌ تُعْ‍رَضُ‍‍ونَ لاَ‌ تَ‍‍خْ‍‍فَى‌ مِ‍‌‍نْ‍‍كُمْ خَ‍‍افِيَةٌ
Fa'ammā Man 'Ūtiya Kitābahu Biyamīnihi Fayaqūlu Hā'uum Aqra'ū Kitābī 069-019 اُس وقت جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "لو دیکھو، پڑھو میرا نامہ اعمال فَأَمَّ‍‍ا‌ مَ‍‌‍نْ ‌أ‍ُ‍‌وتِيَ كِتَابَ‍‍هُ بِيَمِينِ‍‍هِ فَيَ‍‍قُ‍‍ولُ ه‍‍َ‍ا‌ؤُمْ ‌ا‍قْ‍‍‍رَ‌ء‍ُ‍‌و‌ا‌ كِتَابِي
'Innī Žanantu 'Annī Mulāqin Ĥisābiyah 069-020 میں سمجھتا تھا کہ مجھے ضرور اپنا حساب ملنے والا ہے" إِنِّ‍‍ي ظَ‍‍نَ‍‌‍ن‍‍تُ ‌أَنِّ‍‍ي مُلاَ‍قٍ حِسَابِيَه
Fahuwa Fī `Īshatin điyatin 069-021 پس وہ دل پسند عیش میں ہوگا فَهُوَ‌ فِي عِيشَة‍ٍ‌ ‌‍رَ‌اضِ‍‍يَةٍ
Fī Jannatin `Āliyatin 069-022 عالی مقام جنت میں فِي جَ‍‍نَّ‍‍ةٍ عَالِيَةٍ
Quţūfuhā Dāniyatun 069-023 جس کے پھلوں کے گچھے جھکے پڑ رہے ہوں گے قُ‍طُ‍‍وفُهَا‌ ‌دَ‌انِيَةٌ
Kulū Wa Ashrabū Hanī'āan Bimā 'Aslaftum Al-'Ayyāmi Al-Khāliyati 069-024 (ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے اُن اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں كُلُو‌ا‌ ‌وَ‌اشْ‍رَبُو‌ا‌ هَن‍‍ِ‍ي‍‍ئا‌ ً‌ بِمَ‍‍ا‌ ‌أَسْلَفْتُمْ فِي ‌الأَيّ‍‍َ‍امِ ‌الْ‍‍خَ‍‍الِيَةِ
Wa 'Ammā Man 'Ūtiya Kitābahu Bishimālihi Fayaqūlu Yā Laytanī Lam 'Ūta Kitābīh 069-025 اور جس کا نامہ اعمال اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا وَ‌أَمَّ‍‍ا‌ مَ‍‌‍نْ ‌أ‍ُ‍‌وتِيَ كِتَابَ‍‍هُ بِشِمَالِ‍‍هِ فَيَ‍‍قُ‍‍ولُ يَا‌ لَيْتَنِي لَمْ ‌أ‍ُ‍‌وتَ كِتَابِيهْ
Wa Lam 'Adri Mā Ĥisābīh 069-026 اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے وَلَمْ ‌أَ‌دْ‌ر‍ِ‍‌ مَا‌ حِسَابِيهْ
Yā Laytahā Kānati Al-Qāđiyata 069-027 کاش میری وہی موت (جو دنیا میں آئی تھی) فیصلہ کن ہوتی يَا‌ لَيْتَهَا‌ كَانَتِ ‌الْ‍‍قَ‍‍اضِ‍‍يَةَ
Mā 'Aghná `Annī Mālīh ۜ 069-028 آج میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا مَا أَ‍‍غْ‍‍نَى عَنِّي مَالِيهْ
Halaka `Annī Sulţānīh 069-029 میرا سارا اقتدار ختم ہو گیا" هَلَكَ عَ‍‍نِّ‍‍ي سُلْ‍‍طَ‍‍انِيهْ
Khudhūhu Faghullūhu 069-030 (حکم ہو گا) پکڑو اِسے اور اِس کی گردن میں طوق ڈال دو خُ‍‍ذ‍ُ‍‌وهُ فَ‍‍غُ‍‍لُّوهُ
Thumma Al-Jaĥīma Şallūhu 069-031 پھر اِسے جہنم میں جھونک دو ثُ‍‍مَّ ‌الْجَح‍‍ِ‍ي‍‍مَ صَ‍‍لُّوهُ
Thumma Fī Silsilatin Dhar`uhā Sab`ūna Dhirā`āan Fāslukūhu 069-032 پھر اِس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو ثُ‍‍مَّ فِي سِلْسِلَة‌‍ٍ‌ ‌ذَ‌رْعُهَا‌ سَ‍‍بْ‍‍ع‍‍ُ‍ونَ ‌ذِ‌‍رَ‌اعا‌‌ ً‌ فَاسْلُكُوهُ
'Innahu Kāna Lā Yu'uminu Billāhi Al-`Ažīmi 069-033 یہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا إِنَّ‍‍هُ ك‍‍َ‍انَ لاَ‌ يُؤْمِنُ بِ‍اللَّ‍‍هِ ‌الْعَ‍‍ظِ‍‍يمِ
Wa Lā Yaĥuđđu `Alá Ţa`āmi Al-Miskīni 069-034 اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا وَلاَ‌ يَحُ‍‍ضُّ عَلَى‌ طَ‍‍ع‍‍َ‍امِ ‌الْمِسْكِينِ
Falaysa Lahu Al-Yawma Hāhunā Ĥamīmun 069-035 لہٰذا آج نہ یہاں اِس کا کوئی یار غم خوار ہے فَلَ‍‍يْ‍‍سَ لَهُ ‌الْيَ‍‍وْمَ هَاهُنَا‌ حَمِيمٌ
Wa Lā Ţa`āmun 'Illā Min Ghislīnin 069-036 اور نہ زخموں کے دھوون کے سوا اِس کے لیے کوئی کھانا وَلاَ‌ طَ‍‍ع‍‍َ‍ام‌‍ٌ‌ ‌إِلاَّ‌ مِ‍‌‍نْ غِ‍‍سْلِينٍ
Lā Ya'kuluhu~ 'Illā Al-Khāţi'ūna 069-037 جسے خطا کاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا لاَ‌ يَأْكُلُهُ~ُ ‌إِلاَّ‌ ‌الْ‍‍خَ‍‍اطِ‍‍ئ‍‍ُ‍‍ونَ
Falā 'Uqsimu Bimā Tubşirūna 069-038 پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو فَلاَ‌ ‌أُ‍قْ‍‍سِمُ بِمَا‌ تُ‍‍بْ‍‍‍‍صِ‍‍رُ‌ونَ
Wa Mā Lā Tubşirūna 069-039 اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے وَمَا‌ لاَ‌ تُ‍‍بْ‍‍‍‍صِ‍‍رُ‌ونَ
'Innahu Laqawlu Rasūlin Karīmin 069-040 یہ ایک رسول کریم کا قول ہے إِنَّ‍‍هُ لَ‍‍قَ‍‍وْلُ ‌‍رَس‍‍ُ‍ول‌‍ٍ‌ كَ‍‍رِيمٍ
Wa Mā Huwa Biqawli Shā`irin ۚ Qalīlāan Mā Tu'uminūna 069-041 کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو وَمَا‌ هُوَ‌ بِ‍‍قَ‍‍وْلِ شَاعِ‍‍ر‌ٍۚ قَ‍‍لِيلا‌ ً‌ مَا‌ تُؤْمِنُونَ
Wa Lā Biqawli Kāhinin ۚ Qalīlāan Mā Tadhakkarūna 069-042 اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو وَلاَ‌ بِ‍‍قَ‍‍وْلِ كَاهِن‌‍ٍۚ قَ‍‍لِيلا‌ ً‌ مَا‌ تَذَكَّرُ‌ونَ
Tanzīlun Min Rabbi Al-`Ālamīna 069-043 یہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے تَ‍‌‍ن‍‍ز‍ِ‍ي‍‍لٌ‌ مِ‍‌‍نْ ‌‍رَبِّ ‌الْعَالَمِينَ
Wa Law Taqawwala `Alaynā Ba`đa Al-'Aqāwīli 069-044 اور اگر اس (نبی) نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسوب کی ہوتی وَلَوْ‌ تَ‍‍قَ‍‍وَّلَ عَلَيْنَا‌ بَعْ‍‍ضَ ‌الأَ‍قَ‍‍ا‌وِيلِ
La'akhadhnā Minhu Bil-Yamīni 069-045 تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے لَأَ‍خَ‍‍ذْنَا‌ مِ‍‌‍نْ‍‍هُ بِ‍الْيَمِينِ
Thumma Laqaţa`nā Minhu Al-Watīna 069-046 اور اِس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے ثُ‍‍مَّ لَ‍‍قَ‍‍طَ‍‍عْنَا‌ مِ‍‌‍نْ‍‍هُ ‌الْوَتِينَ
Famā Minkum Min 'Aĥadin `Anhu Ĥājizīna 069-047 پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا فَمَا‌ مِ‍‌‍نْ‍‍كُمْ مِ‍‌‍نْ ‌أَحَدٍ‌ عَ‍‌‍نْ‍‍هُ حَاجِزِينَ
Wa 'Innahu Latadhkiratun Lilmuttaqīna 069-048 درحقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے وَ‌إِنَّ‍‍هُ لَتَذْكِ‍رَة ٌ‌ لِلْمُتَّ‍‍قِ‍‍ينَ
Wa 'Innā Lana`lamu 'Anna Minkum Mukadhdhibīna 069-049 اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگجھٹلانے والے ہیں وَ‌إِنَّ‍‍ا‌ لَنَعْلَمُ ‌أَنَّ مِ‍‌‍نْ‍‍كُمْ مُكَذِّبِينَ
Wa 'Innahu Laĥasratun `Alá Al-Kāfirīna 069-050 ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے وَ‌إِنَّ‍‍هُ لَحَسْ‍رَةٌ عَلَى‌ ‌الْكَافِ‍‍رِينَ
Wa 'Innahu Laĥaqqu Al-Yaqīni 069-051 اور یہ بالکل یقینی حق ہے وَ‌إِنَّ‍‍هُ لَحَ‍‍قُّ ‌الْيَ‍‍قِ‍‍ينِ
Fasabbiĥ Biāsmi Rabbika Al-`Ažīmi 069-052 پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو فَسَبِّحْ بِ‍‍اسْمِ ‌‍رَبِّكَ ‌الْعَ‍‍ظِ‍‍يمِ
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ
Next Sūrah