Roman Script    Reciting key words            Previous Sūrah    Quraan Index    Home  

36) Sūrat Yā -Sīn

Printed format

36) سُورَة يَا-سِين

Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ
Yā -Sīn 036-001 یٰس يَا-سِين
Wa Al-Qur'āni Al-Ĥakīmi 036-002 قسم ہے قرآن حکیم کی وَ‌الْ‍‍قُ‍‍رْ‌آنِ ‌الْحَكِيمِ
'Innaka Lamina Al-Mursalīna 036-003 کہ تم یقیناً رسولوں میں سے ہو إِنَّ‍‍كَ لَمِنَ ‌الْمُرْسَلِينَ
`Alá Şirāţin Mustaqīmin 036-004 سیدھے راستے پر ہو عَلَى‌ صِ‍رَ‍‌اطٍ‌ مُسْتَ‍‍قِ‍‍يمٍ
Tanzīla Al-`Azīzi Ar-Raĥīmi 036-005 (اور یہ قرآن) غالب اور رحیم ہستی کا نازل کردہ ہے تَ‍‌‍ن‍‍ز‍ِ‍ي‍‍لَ ‌الْعَز‍ِ‍ي‍‍زِ‌ ‌ال‍رَّحِيمِ
Litundhira Qawmāan Mā 'Undhira 'Ābā'uuhum Fahum Ghāfilūna 036-006 تاکہ تم خبردار کرو ایک ایسی قوم کو جس کے باپ دادا خبردار نہ کیے گئے تھے اور اس وجہ سے وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں لِتُ‍‌‍ن‍‍ذِ‌ر‍َ‍‌ قَ‍‍وْما‌ ً‌ مَ‍‍ا‌ ‌أُ‌ن‍‍ذِ‌ر‍َ‍‌ ‌آب‍‍َ‍ا‌ؤُهُمْ فَهُمْ غَ‍‍افِلُونَ
Laqad Ĥaqqa Al-Qawlu `Alá 'Aktharihim Fahum Lā Yu'uminūna 036-007 اِن میں سے اکثر لوگ فیصلہ عذاب کے مستحق ہو چکے ہیں، اسی لیے وہ ایمان نہیں لاتے لَ‍قَ‍‍دْ‌ حَ‍‍قَّ ‌الْ‍‍قَ‍‍وْلُ عَلَ‍‍ى‌ ‌أَكْثَ‍‍رِهِمْ فَهُمْ لاَ‌ يُؤْمِنُونَ
'Innā Ja`alnā Fī 'A`nāqihim 'Aghlālāan Fahiya 'Ilá Al-'Adhqāni Fahum Muqmaĥūna 036-008 ہم نے اُن کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں جن سے وہ ٹھوڑیوں تک جکڑے گئے ہیں، اس لیے وہ سر اٹھائے کھڑے ہیں إِنَّ‍‍ا‌ جَعَلْنَا‌ فِ‍‍ي ‌أَعْنَاقِ‍‍هِمْ ‌أَ‍‍غْ‍‍لاَلا‌‌ ً‌ فَهِيَ ‌إِلَى‌ ‌الأَ‌ذْ‍قَ‍‍انِ فَهُمْ مُ‍‍قْ‍‍مَحُونَ
Wa Ja`alnā Min Bayni 'Aydīhim Saddāan Wa Min Khalfihim Saddāan Fa'aghshaynāhum Fahum Lā Yubşirūna 036-009 ہم نے ایک دیوار اُن کے آگے کھڑی کر دی ہے اور ایک دیوار اُن کے پیچھے ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے، انہیں اب کچھ نہیں سوجھتا وَجَعَلْنَا‌ مِ‍‌‍نْ بَ‍‍يْ‍‍نِ ‌أَيْدِيهِمْ سَدّ‌ا‌ ً‌ ‌وَمِ‍‌‍نْ خَ‍‍لْفِهِمْ سَدّ‌ا‌‌ ً‌ فَأَ‍‍غْ‍‍شَيْنَاهُمْ فَهُمْ لاَ‌ يُ‍‍بْ‍‍‍‍صِ‍‍رُ‌ونَ
Wa Sawā'un `Alayhim 'A'andhartahum 'Am Lam Tundhirhum Lā Yu'uminūna 036-010 ان کے لیے یکساں ہے، تم انہیں خبردار کرو یا نہ کرو، یہ نہ مانیں گے وَسَو‍َ‍‌ا‌ءٌ‌ عَلَيْهِمْ ‌أَ‌أَ‌ن‍‍ذَ‌رْتَهُمْ ‌أَمْ لَمْ تُ‍‌‍ن‍‍ذِ‌ر‍ْ‍هُمْ لاَ‌ يُؤْمِنُونَ
'Innamā Tundhiru Mani Attaba`a Adh-Dhikra Wa Khashiya Ar-Raĥmana Bil-Ghaybi ۖ Fabashshirhu Bimaghfiratin Wa 'Ajrin Karīmin 036-011 تم تو اُسی شخص کو خبردار کر سکتے ہی جو نصیحت کی پیروی کرے اور بے دیکھے خدائے رحمان سے ڈرے اُسے مغفرت اور اجر کریم کی بشارت دے دو إِنَّ‍‍مَا‌ تُ‍‌‍ن‍‍ذِ‌ر‍ُ‍‌ مَنِ ‌اتَّبَعَ ‌ال‍‍ذِّكْ‍رَ‌ ‌وَ‍خَ‍‍شِيَ ‌ال‍رَّحْمَنَ بِ‍الْ‍‍غَ‍‍يْ‍‍بِ ۖ فَبَشِّ‍‍رْهُ بِمَ‍‍غْ‍‍فِ‍رَةٍ‌ ‌وَ‌أَجْ‍‍ر‌‌ٍ‌ كَ‍‍رِيمٍ
'Innā Naĥnu Nuĥyi Al-Mawtá Wa Naktubu Mā Qaddamū Wa 'Āthārahum ۚ Wa Kulla Shay'in 'Ĥşaynāhu Fī 'Imāmin Mubīnin 036-012 ہم یقیناً ایک روز مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں جو کچھ افعالانہوں نے کیے ہیں وہ سب ہم لکھتے جا رہے ہیں، اور جو کچھ آثار انہوں نے پیچھے چھوڑے ہیں وہ بھی ہم ثبت کر رہے ہیں ہر چیز کو ہم نے ایک کھلی کتاب میں درج کر رکھا ہے إِنَّ‍‍ا‌ نَحْنُ نُحْيِ ‌الْمَوْتَى‌ ‌وَنَكْتُبُ مَا‌ قَ‍‍دَّمُو‌ا‌ ‌وَ‌آثَا‌‍رَهُمْ ۚ ‌وَكُلَّ شَ‍‍يْءٍ‌ ‌أحْ‍‍صَ‍‍يْن‍‍َ‍اهُ فِ‍‍ي ‌إِم‍‍َ‍امٍ‌ مُبِينٍ
Wa Ađrib Lahum Mathalāan 'Aşĥāba Al-Qaryati 'Idh Jā'ahā Al-Mursalūna 036-013 اِنہیں مثال کے طور پر اُس بستی والوں کا قصہ سناؤ جبکہ اُس میں رسول آئے تھے وَ‌اضْ‍‍رِبْ لَهُمْ مَثَلاً‌ ‌أَ‍صْ‍‍ح‍‍َ‍ابَ ‌الْ‍‍قَ‍‍رْيَةِ ‌إِ‌ذْ‌ ج‍‍َ‍ا‌ءَهَا‌ ‌الْمُرْسَلُونَ
'Idh 'Arsalnā 'Ilayhimu Athnayni Fakadhdhabūhumā Fa`azzaznā Bithālithin Faqālū 'Innā 'Ilaykum Mursalūna 036-014 ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے اور انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے تیسرا مدد کے لیے بھیجا اور ان سب نے کہا "ہم تمہاری طرف رسول کی حیثیت سے بھیجے گئے ہیں" إِ‌ذْ‌ ‌أَ‌رْسَلْنَ‍‍ا‌ ‌إِلَيْهِمُ ‌اثْنَ‍‍يْ‍‍نِ فَكَذَّبُوهُمَا‌ فَعَزَّ‌زْنَا‌ بِثَالِث‌‍ٍ‌ فَ‍‍قَ‍‍الُ‍‍و‌ا‌ ‌إِنَّ‍‍ا‌ ‌إِلَيْكُمْ مُرْسَلُونَ
Qālū Mā 'Antum 'Illā Basharun Mithlunā Wa Mā 'Anzala Ar-Raĥmānu Min Shay'in 'In 'Antum 'Illā Takdhibūna 036-015 بستی والوں نے کہا "تم کچھ نہیں ہو مگر ہم جیسے چند انسان، اور خدائے رحمٰن نے ہرگز کوئی چیز نازل نہیں کی ہے، تم محض جھوٹ بولتے ہو" قَ‍‍الُو‌ا‌ مَ‍‍ا‌ ‌أَ‌نْ‍‍تُمْ ‌إِلاَّ‌ بَشَر‌ٌ‌ مِثْلُنَا‌ ‌وَمَ‍‍ا‌ ‌أَ‌ن‍‍زَلَ ‌ال‍رَّحْمَنُ مِ‍‌‍نْ شَ‍‍يْء‌‌ٍ‌ ‌إِ‌نْ ‌أَ‌نْ‍‍تُمْ ‌إِلاَّ‌ تَكْذِبُونَ
Qālū Rabbunā Ya`lamu 'Innā 'Ilaykum Lamursalūna 036-016 رسولوں نے کہا "ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم ضرور تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں قَ‍‍الُو‌ا‌ ‌‍رَبُّنَا‌ يَعْلَمُ ‌إِنَّ‍‍ا‌ ‌إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ
Wa Mā `Alaynā 'Illā Al-Balāghu Al-Mubīnu 036-017 اور ہم پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے" وَمَا‌ عَلَيْنَ‍‍ا‌ ‌إِلاَّ‌ ‌الْبَلاَ‍‍غُ ‌الْمُبِينُ
Qālū 'Innā Taţayyarnā Bikum ۖ La'in Lam Tantahū Lanarjumannakum Wa Layamassannakum Minnā `Adhābun 'Alīmun 036-018 بستی والے کہنے لگے "ہم تو تمہیں اپنے لیے فال بد سمجھتے ہیں اگر تم باز نہ آئے تو ہم تم کو سنگسار کر دیں گے اور ہم سے تم بڑی دردناک سزا پاؤ گے" قَ‍‍الُ‍‍و‌ا‌ ‌إِنَّ‍‍ا‌ تَ‍‍طَ‍‍يَّرْنَا‌ بِكُمْ ۖ لَئِ‍‌‍نْ لَمْ تَ‍‌‍ن‍‍تَهُو‌ا‌ لَنَرْجُمَ‍‍نَّ‍‍كُمْ ‌وَلَيَمَسَّ‍‍نَّ‍‍كُمْ مِ‍‍نَّ‍‍ا‌ عَذ‍َ‍‌ابٌ ‌أَلِيمٌ
Qālū Ţā'irukum Ma`akum ۚ 'A'in Dhukkirtum ۚ Bal 'Antum Qawmun Musrifūna 036-019 رسولوں نے جواب دیا "تمہاری فال بد تو تمہارے اپنے ساتھ لگی ہوئی ہے کیا یہ باتیں تم اِس لیے کرتے ہو کہ تمہیں نصیحت کی گئی؟ اصل بات یہ ہے کہ تم حد سےگزرے ہوئے لوگ ہو" قَ‍‍الُو‌اطَ‍‍ائِرُكُمْ مَعَكُمْ ۚ ‌أَئِ‍‌‍نْ ‌ذُكِّ‍‍رْتُمْ ۚ بَلْ ‌أَ‌نْ‍‍تُمْ قَ‍‍وْمٌ‌ مُسْ‍‍رِفُونَ
Wa Jā'a Min 'Aqşá Al-Madīnati Rajulun Yas`á Qāla Yā Qawmi Attabi`ū Al-Mursalīna 036-020 اتنے میں شہر کے دُور دراز گوشے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور بولا "اے میری قوم کے لوگو، رسولوں کی پیروی اختیار کر لو وَج‍‍َ‍ا‌ءَ‌ مِ‍‌‍نْ ‌أَ‍قْ‍‍‍‍صَ‍‍ى‌ ‌الْمَدِينَةِ ‌‍رَجُلٌ‌ يَسْعَى‌ قَ‍‍الَ يَاقَ‍‍وْمِ ‌اتَّبِعُو‌ا‌الْمُرْسَلِينَ
Attabi`ū Man Lā Yas'alukum 'Ajan Wa Hum Muhtadūna 036-021 پیروی کرو اُن لوگوں کی جو تم سے کوئی اجر نہیں چاہتے اور ٹھیک راستے پر ہیں اتَّبِعُو‌ا‌ مَ‍‌‍نْ لاَ‌ يَسْأَلُكُمْ ‌أَجْ‍‍ر‌ا‌ ً‌ ‌وَهُمْ مُهْتَدُ‌ونَ
Wa Mā Liya Lā 'A`budu Al-Ladhī Faţaranī Wa 'Ilayhi Turja`ūna 036-022 آخر کیوں نہ میں اُس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے؟ وَمَا‌ لِيَ لاَ‌ ‌أَعْبُدُ‌ ‌الَّذِي فَ‍‍طَ‍رَنِي ‌وَ‌إِلَ‍‍يْ‍‍هِ تُرْجَعُونَ
'A'attakhidhu Min Dūnihi~ 'Ālihatan 'In Yuridni Ar-Raĥmānu Biđurrin Lā Tughni `Annī Shafā`atuhum Shay'āan Wa Lā Yunqidhūni 036-023 کیا میں اُسے چھوڑ کر دوسرے معبود بنا لوں؟ حالانکہ اگر خدائے رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو نہ اُن کی شفاعت میرے کسی کام آ سکتی ہے اور نہ وہ مجھے چھڑا ہی سکتے ہیں أَ‌أَتَّ‍‍خِ‍‍ذُ‌ مِ‍‌‍نْ ‌دُ‌ونِهِ ‌آلِهَة‌ ً‌ ‌إِ‌نْ يُ‍‍رِ‌دْنِ ‌ال‍رَّحْمَنُ بِ‍‍ضُ‍‍رّ‌ٍ‌ لاَ‌ تُ‍‍غْ‍‍نِ عَ‍‍نِّ‍‍ي شَفَاعَتُهُمْ شَ‍‍يْ‍‍ئا‌ ً‌ ‌وَلاَ‌ يُ‍‌‍ن‍‍قِ‍‍ذُ‌ونِ
'Innī 'Idhāan Lafī Đalālin Mubīnin 036-024 اگر میں ایسا کروں تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہو جاؤں گا إِنِّ‍‍ي ‌إِ‌ذ‌ا‌ ً‌ لَفِي ضَ‍‍لاَلٍ‌ مُبِينٍ
'Innī 'Āmantu Birabbikum Fāsma`ūni 036-025 میں تو تمہارے رب پر ایمان لے آیا، تم بھی میری بات مان لو" إِنِّ‍‍ي ‌آمَ‍‌‍نْ‍‍تُ بِ‍رَبِّكُمْ فَاسْمَعُونِ
Qīla Adkhuli Al-Jannata ۖ Qāla Yā Layta Qawmī Ya`lamūna 036-026 (آخرکار ان لوگوں نے اسے قتل کر دیا اور) اس شخص سے کہہ دیا گیا کہ "داخل ہو جا جنت میں" اُس نے کہا "کاش میری قوم کو معلوم ہوتا قِ‍‍ي‍‍لَ ‌ا‌دْ‍‍خُ‍‍لِ ‌الْجَ‍‍نَّ‍‍ةَ ۖ قَ‍‍الَ يَالَ‍‍يْ‍‍تَ قَ‍‍وْمِي يَعْلَمُونَ
Bimā GhafaraRabbī Wa Ja`alanī Mina Al-Mukramīna 036-027 کہ میرے رب نے کس چیز کی بدولت میری مغفرت فرما دی اور مجھے با عزت لوگوں میں داخل فرمایا" بِمَا‌ غَ‍‍فَ‍رَ‌ لِي ‌‍رَبِّي ‌وَجَعَلَنِي مِنَ ‌الْمُكْ‍رَمِينَ
Wa Mā 'Anzalnā `Alá Qawmihi Min Ba`dihi Min Jundin Mina As-Samā'i Wa Mā Kunnā Munzilīna 036-028 اس کے بعد اُس کی قوم پر ہم نے آسمان سے کوئی لشکر نہیں اتارا ہمیں لشکر بھیجنے کی کوئی حاجت نہ تھی وَمَ‍‍ا‌ ‌أَ‌ن‍‍زَلْنَا‌ عَلَى‌ قَ‍‍وْمِ‍‍هِ مِ‍‌‍نْ بَعْدِهِ مِ‍‌‍نْ جُ‍‌‍ن‍‍د‌ٍ‌ مِنَ ‌ال‍‍سَّم‍‍َ‍ا‌ءِ‌ ‌وَمَا‌ كُ‍‍نَّ‍‍ا‌ مُ‍‌‍ن‍‍زِلِينَ
'In Kānat 'Illā Şayĥatan Wāĥidatan Fa'idhā Hum Khāmidūna 036-029 بس ایک دھماکہ ہوا اور یکایک وہ سببجھ کر رہ گئے إِ‌نْ كَانَتْ ‌إِلاَّ‌ صَ‍‍يْحَة ً‌ ‌وَ‌احِدَة‌ ً‌ فَإِ‌ذَ‌ا‌ هُمْ خَ‍‍امِدُ‌ونَ
Yā Ĥasratan `Alá Al-`Ibādi ۚ Mā Ya'tīhim Min Rasūlin 'Illā Kānū Bihi Yastahzi'ūn 036-030 افسوس بندوں کے حال پر، جو رسول بھی ان کے پاس آیا اُس کا وہ مذاق ہی اڑاتے رہے يَاحَسْ‍رَةً عَلَى‌ ‌الْعِب‍‍َ‍ا‌دِ‌ مَا‌ ۚ يَأْتِيهِمْ مِ‍‌‍نْ ‌‍رَس‍‍ُ‍ول‌‍ٍ‌ ‌إِلاَّ‌ كَانُو‌ا‌ بِ‍‍هِ يَسْتَهْزِئ‍‍ُ‍‍ون
'Alam Yaraw Kam 'Ahlaknā Qablahum Mina Al-Qurūni 'Annahum 'Ilayhim Lā Yarji`ūna 036-031 کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں اور اس کے بعد وہ پھر کبھی ان کی طرف پلٹ کر نہ آئے؟ أَلَمْ يَ‍رَ‌وْ‌ا‌ كَمْ ‌أَهْلَكْنَا‌ قَ‍‍بْ‍‍لَهُمْ مِنَ ‌الْ‍‍قُ‍‍ر‍ُ‍‌ونِ ‌أَنَّ‍‍هُمْ ‌إِلَيْهِمْ لاَ‌ يَرْجِعُونَ
Wa 'In Kullun Lammā Jamī`un Ladaynā Muĥđarūna 036-032 ان سب کو ایک روز ہمارے سامنے حاضر کیا جانا ہے وَ‌إِ‌نْ كُلّ ٌ‌ لَ‍‍مَّ‍‍ا‌ جَم‍‍ِ‍ي‍‍ع ٌ‌ لَدَيْنَا‌ مُحْ‍‍ضَ‍‍رُ‌ونَ
Wa 'Āyatun Lahumu Al-'Arđu Al-Maytatu 'Aĥyaynāhā Wa 'Akhrajnā Minhā Ĥabbāan Faminhu Ya'kulūna 036-033 اِن لوگوں کے لئے بے جان زمین ایک نشانی ہے ہم نے اس کو زندگی بخشی اور اس سے غلہ نکالا جسے یہ کھاتے ہیں وَ‌آيَة ٌ‌ لَهُمُ ‌الأَ‌رْ‍ضُ ‌الْمَيْتَةُ ‌أَحْيَيْنَاهَا‌ ‌وَ‌أَ‍خْ‍رَجْ‍‍نَا‌ مِ‍‌‍نْ‍‍هَا‌ حَبّا‌‌ ً‌ فَمِ‍‌‍نْ‍‍هُ يَأْكُلُونَ
Wa Ja`alnā Fīhā Jannātin Min Nakhīlin Wa 'A`nābin Wa Fajjarnā Fīhā Mina Al-`Uyūni 036-034 ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس کے اندر چشمے پھوڑ نکالے وَجَعَلْنَا‌ فِيهَا‌ جَ‍‍نّ‍‍َ‍اتٍ‌ مِ‍‌‍نْ نَ‍‍خِ‍‍ي‍‍لٍ‌ ‌وَ‌أَعْن‍‍َ‍ابٍ‌ ‌وَفَجَّرْنَا‌ فِيهَا‌ مِنَ ‌الْعُيُونِ
Liya'kulū Min Thamarihi Wa Mā `Amilat/hu 'Aydīhim ۖ 'Afalā Yashkurūna 036-035 تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں یہ سب کچھ ان کے اپنے ہاتھوں کا پیدا کیا ہوا نہیں ہے پھر کیا یہ شکر ادا نہیں کرتے؟ لِيَأْكُلُو‌ا‌ مِ‍‌‍نْ ثَمَ‍‍رِهِ ‌وَمَا‌ عَمِلَتْهُ ‌أَيْدِيهِمْ ۖ ‌أَفَلاَ‌ يَشْكُرُ‌ونَ
Subĥāna Al-Ladhī Khalaqa Al-'Azwāja Kullahā Mimmā Tunbitu Al-'Arđu Wa Min 'Anfusihim Wa Mimmā Lā Ya`lamūna 036-036 پاک ہے وہ ذات جس نے جملہ اقسام کے جوڑے پیدا کیے خواہ وہ زمین کی نباتات میں سے ہوں یا خود اِن کی اپنی جنس (یعنی نوع انسانی) میں سے یا اُن اشیاء میں سے جن کو یہ جانتے تک نہیں ہیں سُ‍‍بْ‍‍ح‍‍َ‍انَ ‌الَّذِي خَ‍‍لَ‍‍قَ ‌الأَ‌زْ‌و‍َ‍‌اجَ كُلَّهَا‌ مِ‍‍مَّ‍‍ا‌ تُ‍‌‍نْ‍‍بِتُ ‌الأَ‌رْ‍ضُ ‌وَمِ‍‌‍نْ ‌أَ‌ن‍‍فُسِهِمْ ‌وَمِ‍‍مَّ‍‍ا‌ لاَ‌ يَعْلَمُونَ
Wa 'Āyatun Lahumu Al-Laylu Naslakhu Minhu An-Nahāra Fa'idhā Hum Mužlimūna 036-037 اِن کے لیے ایک اور نشانی رات ہے، ہم اُس کے اوپر سے دن ہٹا دیتے ہیں تو اِن پر اندھیرا چھا جاتا ہے وَ‌آيَة ٌ‌ لَهُمُ ‌ال‍‍لَّ‍‍يْ‍‍لُ نَسْلَ‍‍خُ مِ‍‌‍نْ‍‍هُ ‌ال‍‍نَّ‍‍ه‍‍َ‍ا‌‍رَ‌ فَإِ‌ذَ‌ا‌ هُمْ مُ‍‍ظْ‍‍لِمُونَ
Wa Ash-Shamsu Tajrī Limustaqarrin Lahā ۚ Dhālika Taqdīru Al-`Azīzi Al-`Alīmi 036-038 اور سورج، وہ اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جا رہا ہے یہ زبردست علیم ہستی کا باندھا ہوا حساب ہے وَ‌الشَّمْسُ تَ‍‍جْ‍‍رِي لِمُسْتَ‍‍قَ‍‍رّ‌ٍ‌ لَهَا‌ ۚ ‌ذَلِكَ تَ‍‍قْ‍‍د‍ِ‍ي‍‍رُ‌ ‌الْعَز‍ِ‍ي‍‍زِ‌ ‌الْعَلِيمِ
Wa Al-Qamara Qaddarnāhu Manāzila Ĥattá `Āda Kāl`urjūni Al-Qadīmi 036-039 اور چاند، اُس کے لیے ہم نےمنزلیں مقرر کر دی ہیں یہاں تک کہ ان سے گزرتا ہوا وہ پھر کھجور کی سوکھی شاخ کے مانند رہ جاتا ہے وَ‌الْ‍‍قَ‍‍مَ‍رَقَ‍‍دَّ‌رْن‍‍َ‍اهُ مَنَا‌زِلَ حَتَّى‌ ع‍‍َ‍ا‌دَ‌ كَالْعُرْج‍‍ُ‍ونِ ‌الْ‍‍قَ‍‍دِيمِ
Ash-Shamsu Yanbaghī Lahā 'An Tudrika Al-Qamara Wa Lā Al-Laylu Sābiqu An-Nahāri ۚ Wa Kullun Fī Falakin Yasbaĥūna 036-040 نہ سورج کے بس میں یہ ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت لے جا سکتی ہے سب ایک ایک فلک میں تیر رہے ہیں لاَ‌ ‌ال‍‍شَّمْسُ يَ‍‌‍نْ‍‍بَ‍‍غِ‍‍ي لَهَ‍‍ا‌ ‌أَ‌نْ تُ‍‍دْ‌رِكَ ‌الْ‍‍قَ‍‍مَ‍رَ‌ ‌وَلاَ‌ ‌ال‍‍لَّ‍‍يْ‍‍لُ سَابِ‍‍قُ ‌ال‍‍نَّ‍‍ه‍‍َ‍ا‌ر‍ِ‍‌ ۚ ‌وَكُلّ‌‍ٌ‌ فِي فَلَكٍ‌ يَسْبَحُونَ
Wa 'Āyatun Lahum 'Annā Ĥamalnā Dhurrīyatahum Al-Fulki Al-Mashĥūni 036-041 اِن کے لیے یہ بھی ایک نشانی ہے کہ ہم نے اِن کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کر دیا وَ‌آيَة ٌ‌ لَهُمْ ‌أَنَّ‍‍ا‌ حَمَلْنَا‌ ‌ذُ‌رِّيَّتَهُمْ فِي ‌الْفُلْكِ ‌الْمَشْحُونِ
Wa Khalaqnā Lahum Min Mithlihi Mā Yarkabūna 036-042 اور پھر اِن کے لیے ویسی ہی کشتیاں اور پیدا کیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں وَ‍خَ‍‍لَ‍‍قْ‍‍نَا‌ لَهُمْ مِ‍‌‍نْ مِثْلِ‍‍هِ مَا‌ يَرْكَبُونَ
Wa 'In Nasha' Nughriqhum Falā Şarīkha Lahum Wa Lā Hum Yunqadhūna 036-043 ہم چاہیں تو اِن کو غرق کر دیں، کوئی اِن کی فریاد سننے والا نہ ہو اور کسی طرح یہ نہ بچائے جا سکیں وَ‌إِ‌نْ نَشَأْ‌ نُ‍‍غْ‍‍رِ‍قْ‍‍هُمْ فَلاَ‌ صَ‍‍ر‍ِ‍ي‍‍خَ لَهُمْ ‌وَلاَ‌ هُمْ يُ‍‌‍ن‍‍قَ‍‍ذُ‌ونَ
'Illā Raĥmatan Minnā Wa Matā`āan 'Ilá Ĥīnin 036-044 بس ہماری رحمت ہی ہے جو انہیں پار لگاتی اور ایک وقت خاص تک زندگی سے متمتع ہونے کا موقع دیتی ہے إِلاَّ‌ ‌‍رَحْمَة ً‌ مِ‍‍نَّ‍‍ا‌ ‌وَمَتَاعا‌‌ ً‌ ‌إِلَى‌ حِينٍ
Wa 'Idhā Qīla Lahumu Attaqū Mā Bayna 'Aydīkum Wa Mā Khalfakum La`allakum Turĥamūna 036-045 اِن لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ بچو اُس انجام سے جو تمہارے آگے آ رہا ہے اور تمہارے پیچھے گزر چکا ہے، شاید کہ تم پر رحم کیا جائے (تو یہ سنی اَن سنی کر جاتے ہیں) وَ‌إِ‌ذَ‌ا‌ قِ‍‍ي‍‍لَ لَهُمُ ‌اتَّ‍‍قُ‍‍و‌ا‌ مَا‌ بَ‍‍يْ‍‍نَ ‌أَيْدِيكُمْ ‌وَمَا‌ خَ‍‍لْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
Wa Mā Ta'tīhim Min 'Āyatin Min 'Āyāti Rabbihim 'Illā Kānū `Anhā Mu`rīna 036-046 اِن کے سامنے اِن کے رب کی آیات میں سے جو آیت بھی آتی ہے یہ اس کی طرف التفات نہیں کرتے وَمَا‌ تَأْتِيهِمْ مِ‍‌‍نْ ‌آيَةٍ‌ مِ‍‌‍نْ ‌آي‍‍َ‍اتِ ‌‍رَبِّهِمْ ‌إِلاَّ‌ كَانُو‌ا‌ عَ‍‌‍نْ‍‍هَا‌ مُعْ‍‍رِ‍‍ضِ‍‍ينَ
Wa 'Idhā Qīla Lahum 'Anfiqū Mimmā Razaqakumu Allāhu Qāla Al-Ladhīna Kafarū Lilladhīna 'Āmanū 'Anuţ`imu Man Law Yashā'u Allāhu 'Aţ`amahu~ 'In 'Antum 'Illā Fī Đalālin Mubīnin 036-047 اور جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اُس میں سے کچھ اللہ کی راہ میں بھی خرچ کرو تو یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ایمان لانے والوںکو جواب دیتے ہیں "کیا ہم اُن کو کھلائیں جنہیں اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا؟ تم تو بالکل ہی بہک گئے ہو" وَ‌إِ‌ذَ‌ا‌ قِ‍‍ي‍‍لَ لَهُمْ ‌أَ‌ن‍‍فِ‍‍قُ‍‍و‌ا‌ مِ‍‍مَّ‍‍ا‌ ‌‍رَ‌زَ‍قَ‍‍كُمُ ‌اللَّ‍‍هُ قَ‍‍الَ ‌الَّذ‍ِ‍ي‍‍نَ كَفَرُ‌و‌ا‌ لِلَّذ‍ِ‍ي‍‍نَ ‌آمَنُ‍‍و‌ا‌ ‌أَنُ‍‍طْ‍‍عِمُ مَ‍‌‍نْ لَوْ‌ يَش‍‍َ‍ا‌ءُ‌ ‌اللَّ‍‍هُ ‌أَ‍طْ‍‍عَمَهُ~ُ ‌إِ‌نْ ‌أَ‌نْ‍‍تُمْ ‌إِلاَّ‌ فِي ضَ‍‍لاَلٍ‌ مُبِينٍ
Wa Yaqūlūna Matá Hādhā Al-Wa`du 'In Kuntum Şādiqīna 036-048 یہ لوگ کہتے ہیں کہ "یہ قیامت کی دھمکی آخر کب پوری ہو گی؟ بتاؤ اگر تم سچے ہو" وَيَ‍قُ‍‍ول‍‍ُ‍ونَ مَتَى‌ هَذَ‌ا‌ ‌الْوَعْدُ‌ ‌إِ‌نْ كُ‍‌‍ن‍‍تُمْ صَ‍‍ا‌دِقِ‍‍ينَ
Mā Yanžurūna 'Illā Şayĥatan Wāĥidatan Ta'khudhuhum Wa Hum Yakhişşimūna 036-049 دراصل یہ جس چیز کی راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکا ہے جو یکایک اِنہیں عین اُس حالت میں دھر لے گا جب یہ (اپنے دنیوی معاملات میں) جھگڑ رہے ہوں گے مَا‌ يَ‍‌‍ن‍‍ظُ‍‍ر‍ُ‍‌ونَ ‌إِلاَّ‌ صَ‍‍يْحَة ً‌ ‌وَ‌احِدَة‌ ً‌ تَأْ‍خُ‍‍ذُهُمْ ‌وَهُمْ يَ‍‍خِ‍‍صِّ‍‍مُونَ
Falā Yastaţī`ūna Tawşiyatan Wa Lā 'Ilá 'Ahlihim Yarji`ūna 036-050 اور اُس وقت یہ وصیت تک نہ کر سکیں گے، نہ اپنے گھروں کو پلٹ سکیں گے فَلاَ‌ يَسْتَ‍‍طِ‍‍يع‍‍ُ‍ونَ تَوْ‍صِ‍‍يَة ً‌ ‌وَلاَ‌ ‌إِلَ‍‍ى‌ ‌أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ
Wa Nufikha Fī Aş-Şūri Fa'idhā Hum Mina Al-'Ajthi 'Ilá Rabbihim Yansilūna 036-051 پھر ایک صور پھونکا جائے گا اور یکایک یہ اپنے رب کے حضور پیش ہونے کے لیے اپنی قبروں سے نکل پڑیں گے وَنُفِ‍‍خَ فِي ‌ال‍‍صُّ‍‍و‌ر‍ِ‍‌ فَإِ‌ذَ‌ا‌ هُمْ مِنَ ‌الأَجْ‍‍د‍َ‍‌اثِ ‌إِلَى‌ ‌‍رَبِّهِمْ يَ‍‌‍ن‍‍سِلُونَ
Qālū Yā Waylanā Man Ba`athanā Min Marqadinā ۜ ۗdhā Mā Wa`ada Ar-Raĥmānu Wa Şadaqa Al-Mursalūna 036-052 گھبرا کر کہیں گے: "ارے، یہ کس نے ہمیں ہماری خواب گاہ سے اُٹھا کھڑا کیا؟" "یہ وہی چیز ہے جس کا خدائے رحمان نے وعدہ کیا تھا اور رسولوں کی بات سچی تھی" قَ‍‍الُو‌ا‌ يَا‌وَيْلَنَا‌ مَ‍‌‍نْ بَعَثَنَا‌ مِ‍‌‍نْ مَرْ‍قَ‍‍دِنَا‌ هَذَ‌ا‌ ۜ ۗ مَا‌ ‌وَعَدَ‌ ‌ال‍رَّحْمَنُ ‌وَ‍صَ‍‍دَ‍قَ ‌الْمُرْسَلُونَ
'In Kānat 'Illā Şayĥatan Wāĥidatan Fa'idhā Hum Jamī`un Ladaynā Muĥđarūna 036-053 ایک ہی زور کی آواز ہو گی اور سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دیے جائیں گے إِ‌نْ كَانَتْ ‌إِلاَّ‌ صَ‍‍يْحَة ً‌ ‌وَ‌احِدَة‌ ً‌ فَإِ‌ذَ‌ا‌ هُمْ جَم‍‍ِ‍ي‍‍ع ٌ‌ لَدَيْنَا‌ مُحْ‍‍ضَ‍‍رُ‌ونَ
Fālyawma Lā Tužlamu Nafsun Shay'āan Wa Lā Tujzawna 'Illā Mā Kuntum Ta`malūna 036-054 آج کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے عمل تم کرتے رہے تھے فَالْيَ‍‍وْمَ لاَ‌ تُ‍‍ظْ‍‍لَمُ نَفْس‌‍ٌ‌ شَ‍‍يْ‍‍ئا‌ ً‌ ‌وَلاَ‌ تُ‍‍جْ‍‍زَ‌وْنَ ‌إِلاَّ‌ مَا‌ كُ‍‌‍ن‍‍تُمْ تَعْمَلُونَ
'Inna 'Aşĥāba Al-Jannati Al-Yawma Fī Shughulin Fākihūna 036-055 آج جنتی لوگ مزے کرنے میں مشغول ہیں إِنَّ ‌أَ‍صْ‍‍ح‍‍َ‍ابَ ‌الْجَ‍‍نَّ‍‍ةِ ‌الْيَ‍‍وْمَ فِي شُ‍‍غُ‍‍ل‌‍ٍ‌ فَاكِهُونَ
Hum Wa 'AzwājuhumŽilālin `Alá Al-'Arā'iki Muttaki'ūna 036-056 وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں ہیں مسندوں پر تکیے لگائے ہوئے هُمْ ‌وَ‌أَ‌زْ‌وَ‌اجُهُمْ فِي ظِ‍‍لاَلٍ عَلَى‌ ‌الأَ‌ر‍َ‍‌ائِكِ مُتَّكِئ‍‍ُ‍‍ونَ
Lahum Fīhā Fākihatun Wa Lahum Mā Yadda`ūna 036-057 ہر قسم کی لذیذ چیزیں کھانےپینے کو ان کے لیے وہاں موجود ہیں، جو کچھ وہ طلب کریں اُن کے لیے حاضر ہے لَهُمْ فِيهَا‌ فَاكِهَةٌ‌ ‌وَلَهُمْ مَا‌ يَدَّعُونَ
Salāmun Qawlāan Min Rabbin Raĥīmin 036-058 رب رحیم کی طرف سے ان کو سلام کہا گیا ہے سَلاَم‌‍ٌقَ‍‍وْلا‌ ً‌ مِ‍‌‍نْ ‌‍رَبّ‍ٍ‌ ‌‍رَحِيمٍ
Wa Amtāzū Al-Yawma 'Ayyuhā Al-Mujrimūna 036-059 اور اے مجرمو، آج تم چھٹ کر الگ ہو جاؤ وَ‌امْتَا‌زُ‌و‌ا‌الْيَ‍‍وْمَ ‌أَيُّهَا‌ ‌الْمُ‍‍جْ‍‍رِمُونَ
'Alam 'A`had 'Ilaykum Yā Banī 'Ādama 'An Lā Ta`budū Ash-Shayţāna ۖ 'Innahu Lakum `Adūwun Mubīnun 036-060 آدمؑ کے بچو، کیا میں نے تم کو ہدایت نہ کی تھی کہ شیطان کی بندگی نہ کرو، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے أَلَمْ ‌أَعْهَ‍‍دْ‌ ‌إِلَيْكُمْ يَابَنِ‍‍ي ‌آ‌دَمَ ‌أَ‌نْ لاَ‌ تَعْبُدُ‌و‌ا‌ال‍‍شَّيْ‍‍طَ‍‍انَ ‌إِنَّ‍‍هُ ۖ لَكُمْ عَدُ‌وّ‌ٌ‌ مُبِينٌ
Wa 'Ani A`budūnī ۚdhā Şirāţun Mustaqīmun 036-061 اور میری ہی بندگی کرو، یہ سیدھا راستہ ہے؟ وَ‌أَنِ ‌اعْبُدُ‌ونِي ۚ هَذَ‌ا‌ صِ‍رَ‍‌اطٌ‌ مُسْتَ‍‍قِ‍‍يمٌ
Wa Laqad 'Ađalla Minkum Jibillāan Kathīrāan ۖ 'Afalam Takūnū Ta`qilūna 036-062 مگر اس کے باوجود اس نے تم میں سے ایک گروہ کثیر کو گمراہ کر دیا کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے؟ وَلَ‍قَ‍‍دْ‌ ‌أَ‍ضَ‍‍لَّ مِ‍‌‍نْ‍‍كُمْ جِبِلّا‌‌ ً‌ كَثِي‍‍ر‌اً‌ ۖ ‌أَفَلَمْ تَكُونُو‌ا‌ تَعْ‍‍قِ‍‍لُونَ
Hadhihi Jahannamu Allatī Kuntum Tū`adūna 036-063 یہ وہی جہنم ہے جس سے تم کو ڈرایا جاتا رہا تھا هَذِهِ جَهَ‍‍نَّ‍‍مُ ‌الَّتِي كُ‍‌‍ن‍‍تُمْ تُوعَدُ‌ونَ
Aşlawhā Al-Yawma Bimā Kuntum Takfurūna 036-064 جو کفر تم دنیا میں کرتے رہے ہو اُس کی پاداش میں اب اِس کا ایندھن بنو اصْ‍‍لَوْهَا‌ ‌الْيَ‍‍وْمَ بِمَا‌ كُ‍‌‍ن‍‍تُمْ تَكْفُرُ‌ونَ
Al-Yawma Nakhtimu `Alá 'Afwāhihim Wa Tukallimunā 'Aydīhim Wa Tash/hadu 'Arjuluhum Bimā Kānū Yaksibūna 036-065 آج ہم اِن کے منہ بند کیے دیتے ہیں، اِن کے ہاتھ ہم سے بولیں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ دنیا میں کیا کمائی کرتے رہے ہیں الْيَ‍‍وْمَ نَ‍‍خْ‍‍تِمُ عَلَ‍‍ى‌ ‌أَفْوَ‌اهِهِمْ ‌وَتُكَلِّمُنَ‍‍ا‌ ‌أَيْدِيهِمْ ‌وَتَشْهَدُ‌ ‌أَ‌رْجُلُهُمْ بِمَا‌ كَانُو‌ا‌ يَكْسِبُونَ
Wa Law Nashā'u Laţamasnā `Alá 'A`yunihim Fāstabaqū Aş-Şirāţa Fa'anná Yubşirūna 036-066 ہم چاہیں تو اِن کی آنکھیں موند دیں، پھر یہ راستے کی طرف لپک کر دیکھیں، کہاں سے اِنہیں راستہ سجھائی دے گا؟ وَلَوْ‌ نَش‍‍َ‍ا‌ءُ‌ لَ‍‍طَ‍‍مَسْنَا‌ عَلَ‍‍ى‌ ‌أَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَ‍‍قُ‍‍و‌ا‌ال‍‍صِّ‍رَ‍‌اطَ فَأَنَّ‍‍ى‌ يُ‍‍بْ‍‍‍‍صِ‍‍رُ‌ونَ
Wa Law Nashā'u Lamasakhnāhum `Alá Makānatihim Famā Astaţā`ū Muđīyāan Wa Lā Yarji`ūna 036-067 ہم چاہیں تو اِنہیں اِن کی جگہ ہی پر اس طرح مسخ کر کے رکھ دیں کہ یہ نہ آگے چل سکیں نہ پیچھے پلٹ سکیں وَلَوْ‌ نَش‍‍َ‍ا‌ءُ‌ لَمَسَ‍‍خْ‍‍نَاهُمْ عَلَى‌ مَكَانَتِهِمْ فَمَا‌ ‌اسْتَ‍‍طَ‍‍اعُو‌ا‌ مُ‍‍ضِ‍‍يّا‌ ً‌ ‌وَلاَ‌ يَرْجِعُونَ
Wa Man Nu`ammirhu Nunakkis/hu Fī Al-Khalqi ۖ 'Afalā Ya`qilūna 036-068 جس شخص کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں اس کی ساخت کو ہم الٹ ہی دیتے ہیں، کیا (یہ حالات دیکھ کر) انہیں عقل نہیں آتی؟ وَمَ‍‌‍نْ نُعَ‍‍مِّ‍‍رْهُ نُنَكِّسْهُ فِي ‌الْ‍‍خَ‍‍لْ‍‍قِ ۖ ‌أَفَلاَ‌ يَعْ‍‍قِ‍‍لُونَ
Wa Mā `Allamnāhu Ash-Shi`ra Wa Mā Yanbaghī Lahu~ ۚ 'In Huwa 'Illā Dhikrun Wa Qur'ānun Mubīnun 036-069 ہم نے اِس (نبی) کو شعر نہیں سکھایا ہے اور نہ شاعری اس کو زیب ہی دیتی ہے یہ تو ایک نصیحت ہے اور صاف پڑھی جانے والی کتاب وَمَا‌ عَلَّمْن‍‍َ‍اهُ ‌ال‍‍شِّعْ‍رَ‌ ‌وَمَا‌ يَ‍‌‍نْ‍‍بَ‍‍غِ‍‍ي لَهُ~ُ ۚ ‌إِ‌نْ هُوَ‌ ‌إِلاَّ‌ ‌ذِكْر‌ٌ‌ ‌وَ‍قُ‍‍رْ‌آنٌ‌ مُبِينٌ
Liyundhira Man Kāna Ĥayyāan Wa Yaĥiqqa Al-Qawlu `Alá Al-Kāfirīna 036-070 تاکہ وہ ہر اُس شخص کو خبردار کر دے جو زندہ ہو اور انکار کرنے والوں پر حجت قائم ہو جائے لِيُ‍‌‍نْ‍‍ذِ‌ر‍َ‍‌ مَ‍‌‍نْ ك‍‍َ‍انَ حَيّا‌ ً‌ ‌وَيَحِ‍‍قَّ ‌الْ‍‍قَ‍‍وْلُ عَلَى‌ ‌الْكَافِ‍‍رِينَ
'Awalam Yaraw 'Annā Khalaqnā Lahum Mimmā `Amilat 'Aydīnā 'An`āmāan Fahum Lahā Mālikūna 036-071 کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم نے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی چیزوں میں سے اِن کے لیے مویشی پیدا کیے اور اب یہ ان کے مالک ہیں أَ‌وَلَمْ يَ‍رَ‌وْ‌ا‌ ‌أَنَّ‍‍ا‌ خَ‍‍لَ‍‍قْ‍‍نَا‌ لَهُمْ مِ‍‍مَّ‍‍ا‌ عَمِلَتْ ‌أَيْدِينَ‍‍ا‌ ‌أَ‌نْ‍‍عَاما‌‌ ً‌ فَهُمْ لَهَا‌ مَالِكُونَ
Wa Dhallalnāhā Lahum Faminhā Rakūbuhum Wa Minhā Ya'kulūna 036-072 ہم نے اُنہیں اس طرح اِن کے بس میں کر دیا ہے کہ اُن میں سے کسی پر یہ سوار ہوتے ہیں، کسی کا یہ گوشت کھاتے ہیں وَ‌ذَلَّلْنَاهَا‌ لَهُمْ فَمِ‍‌‍نْ‍‍هَا‌ ‌‍رَكُوبُهُمْ ‌وَمِ‍‌‍نْ‍‍هَا‌ يَأْكُلُونَ
Wa Lahum Fīhā Manāfi`u Wa Mashāribu ۖ 'Afalā Yashkurūna 036-073 اور اُن کے اندر اِن کے لیے طرح طرح کے فوائد اور مشروبات ہیں پھر کیا یہ شکر گزار نہیں ہوتے؟ وَلَهُمْ فِيهَا‌ مَنَافِعُ ‌وَمَشَا‌رِبُ ۖ ‌أَفَلاَ‌ يَشْكُرُ‌ونَ
Wa Attakhadhū Min Dūni Allāhi 'Ālihatan La`allahum Yunşarūna 036-074 یہ سب کچھ ہوتے ہوئے اِنہوں نے اللہ کے سوا دوسرے خدا بنا لیے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ اِن کی مدد کی جائے گی وَ‌اتَّ‍‍خَ‍‍ذُ‌و‌ا‌ مِ‍‌‍نْ ‌د‍ُ‍‌ونِ ‌اللَّ‍‍هِ ‌آلِهَة ً‌ لَعَلَّهُمْ يُ‍‌‍ن‍‍صَ‍‍رُ‌ونَ
Lā Yastaţī`ūna Naşrahum Wa Hum Lahum Jundun Muĥđarūna 036-075 وہ اِن کی کوئی مدد نہیں کر سکتے بلکہ یہ لوگ الٹے اُن کے لیے حاضر باش لشکر بنے ہوئے ہیں لاَ‌ يَسْتَ‍‍طِ‍‍يع‍‍ُ‍ونَ نَ‍‍صْ‍رَهُمْ ‌وَهُمْ لَهُمْ جُ‍‌‍ن‍‍د‌ٌ‌ مُحْ‍‍ضَ‍‍رُ‌ونَ
Falā Yaĥzunka Qawluhum ۘ 'Innā Na`lamu Mā Yusirrūna Wa Mā Yu`linūna 036-076 اچھا، جو باتیں یہ بنا رہے ہیں وہ تمہیں رنجیدہ نہ کریں، اِن کی چھپی اور کھلی سب باتوں کو ہم جانتے ہیں فَلاَ‌ يَحْزُ‌نْ‍‍كَ قَ‍‍وْلُهُمْ ۘ ‌إِنَّ‍‍ا‌ نَعْلَمُ مَا‌ يُسِ‍‍ر‍ّ‍‍ُ‍‌ونَ ‌وَمَا‌ يُعْلِنُونَ
'Awalam Yara Al-'Insānu 'Annā Khalaqnāhu Min Nuţfatin Fa'idhā Huwa Khaşīmun Mubīnun 036-077 کیا انسان دیکھتا نہیں ہے کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا اور پھر وہ صریح جھگڑالو بن کر کھڑا ہو گیا؟ أَ‌وَلَمْ يَ‍رَ‌الإِ‌ن‍‍س‍‍َ‍انُ ‌أَنَّ‍‍ا‌ خَ‍‍لَ‍‍قْ‍‍ن‍‍َ‍اهُ مِ‍‌‍نْ نُ‍‍طْ‍‍فَة‌‍ٍ‌ فَإِ‌ذَ‌ا‌ هُوَ‌ خَ‍‍صِ‍‍ي‍‍مٌ‌ مُبِينٌ
Wa Đaraba Lanā Mathalāan Wa Nasiya Khalqahu ۖ Qāla Man Yuĥyī Al-`Ižāma Wa Hiya Ramīmun 036-078 اب وہ ہم پرمثالیں چسپاں کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول جاتا ہے کہتا ہے "کون ان ہڈیوں کو زندہ کرے گا جبکہ یہ بوسیدہ ہو چکی ہوں؟" وَ‍ضَ‍رَبَ لَنَا‌ مَثَلا‌ ً‌ ‌وَنَسِيَ خَ‍‍لْ‍‍قَ‍‍هُ ۖ قَ‍‍الَ مَ‍‌‍نْ يُحْيِي ‌الْعِ‍‍ظَ‍‍امَ ‌وَهِيَ ‌‍رَمِيمٌ
Qul Yuĥyīhā Al-Ladhī 'Ansha'ahā 'Awwala Marratin ۖ Wa Huwa Bikulli Khalqin `Alīmun 036-079 اس سے کہو، اِنہیں وہی زندہ کرے گا جس نے پہلے انہیں پیدا کیا تھا، اور وہ تخلیق کا ہر کام جانتا ہے قُ‍‍لْ يُحْيِيهَا‌ ‌الَّذِي ‌أَ‌ن‍‍شَأَهَ‍‍ا‌ ‌أَ‌وَّلَ مَ‍رَّةٍۖ ‌وَهُوَ‌ بِكُلِّ خَ‍‍لْ‍‍قٍ عَلِيمٌ
Al-Ladhī Ja`ala Lakum Mina Ash-Shajari Al-'Akhđari Nāan Fa'idhā 'Antum Minhu Tūqidūna 036-080 وہی جس نے تمہارے لیے ہرے بھرے درخت سے آگ پیدا کر دی اور تم اس سے اپنے چولہے روشن کرتے ہو الَّذِي جَعَلَ لَكُمْ مِنَ ‌ال‍‍شَّجَ‍‍ر‍ِ‍‌ ‌الأَ‍خْ‍‍ضَ‍‍ر‍ِ‍‌ نَا‌ر‌ا‌‌ ً‌ فَإِ‌ذَ‌ا‌ ‌أَ‌نْ‍‍تُمْ مِ‍‌‍نْ‍‍هُ تُوقِ‍‍دُ‌ونَ
'Awalaysa Al-Ladhī Khalaqa As-Samāwāti Wa Al-'Arđa Biqādirin `Alá 'An Yakhluqa Mithlahum ۚ Balá Wa Huwa Al-Khallāqu Al-`Alīmu 036-081 کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اِس پر قادر نہیں ہے کہ اِن جیسوں کو پیدا کر سکے؟ کیوں نہیں، جبکہ وہ ماہر خلاق ہے أَ‌وَلَ‍‍يْ‍‍سَ ‌الَّذِي خَ‍‍لَ‍‍قَ ‌ال‍‍سَّمَا‌و‍َ‍‌اتِ ‌وَ‌الأَ‌رْ‍ضَ بِ‍‍قَ‍‍ا‌دِ‌ر‍ٍ‍‌ عَلَ‍‍ى‌ ‌أَ‌نْ يَ‍‍خْ‍‍لُ‍‍قَ مِثْلَهُمْ ۚ بَلَى‌ ‌وَهُوَ‌ ‌الْ‍‍خَ‍‍لاَّ‍‍قُ ‌الْعَلِيمُ
'Innamā 'Amruhu~ 'Idhā 'Arāda Shay'āan 'An Yaqūla Lahu Kun Fayakūnu 036-082 وہ تو جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا کام بس یہ ہے کہ اسے حکم دے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتی ہے إِنَّ‍‍مَ‍‍ا‌ ‌أَمْرُهُ~ُ ‌إِ‌ذَ‌ا‌ ‌أَ‌رَ‍‌ا‌دَ‌ شَ‍‍يْ‍‍ئاً‌ ‌أَ‌نْ يَ‍‍قُ‍‍ولَ لَ‍‍هُ كُ‍‌‍نْ فَيَكُونُ
Fasubĥāna Al-Ladhī Biyadihi Malakūtu Kulli Shay'in Wa 'Ilayhi Turja`ūna 036-083 پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا مکمل اقتدار ہے، اور اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے فَسُ‍‍بْ‍‍ح‍‍َ‍انَ ‌الَّذِي بِيَدِهِ مَلَك‍‍ُ‍وتُ كُلِّ شَ‍‍يْء‌ٍ‌ ‌وَ‌إِلَ‍‍يْ‍‍هِ تُرْجَعُونَ
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ
Next Sūrah