Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |
Sa'ala Sā'ilun Bi`adhābin Wāqi`in
| ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واقع ہونے والا ہے
|
سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ |
Lilkāfiryna Laysa Lahu Dāfi`un
| کافرو ں کے لیے کہ اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں
|
لِلْكَافِرينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ |
Mina Allāhi Dhī Al-Ma`āriji
| جس الله کی طرف سے واقع ہو گا جو سیڑھیوں کا (یعنی آسمانوں کا) مالک ہے
|
مِنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ |
Ta`ruju Al-Malā'ikatu Wa Ar-Rūĥu 'Ilayhi Fī Yawmin Kāna Miqdāruhu Khamsīna 'Alfa Sanatin
| (جن سیڑھیوں سے) فرشتے اور اہلِ ایمان کی روحیں اس کے پاس چڑھ کر جاتی ہیں (اور وہ عذاب) اس دن ہو گا جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے
|
تَعْرُجُ الْمَلاَئِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ |
Fāşbir Şabrāan Jamīlāan
| آپ اچھی طرح سے صبر کیے رہیں
|
فَاصْبِرْ صَبْرا ً جَمِيلاً |
'Innahum Yarawnahu Ba`īdāan
| بے شک وہ اسے دور دیکھتے ہیں
|
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيداً |
Wa Narāhu Qarībāan
| اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں
|
وَنَرَاهُ قَرِيباً |
Yawma Takūnu As-Samā'u Kālmuhli
| جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی مانند ہوگا
|
يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ |
Wa Takūnu Al-Jibālu Kāl`ihni
| اور پہاڑ دھنی ہوئی رنگداراؤن کی طرح ہوں گے
|
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ |
Wa Lā Yas'alu Ĥamīmun Ĥamīmāan
| اور کوئی دوست کسی دوست کو نہیں پوچھے گا
|
وَلاَ يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيماً |
Yubaşşarūnahum ۚ Yawaddu Al-Mujrimu Law Yaftadī Min `Adhābi Yawmi'idhin Bibanīhi
| وہ انہیں کھائیں جائیں گے مجرم چاہے گا کہ کاش اس دن کے عذاب کے بدلے میں اپنے بیٹوں کو دے دے
|
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ |
Wa Şāĥibatihi Wa 'Akhīhi
| اوراپنی بیوی اور اپنے بھائی کو
|
وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ |
Wa Faşīlatihi Allatī Tu'uwyhi
| اور اپنے اس کنبہ کو جو اسے پناہ دیتا تھا
|
وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْويهِ |
Wa Man Fī Al-'Arđi Jamī`āan Thumma Yunjīhi
| اوران سب کو جو زمین میں ہیں پھر اپنے آپ کو بچا لے
|
وَمَنْ فِي الأَرْضِ جَمِيعا ً ثُمَّ يُنجِيهِ |
Kallā ۖ 'Innahā Lažá
| ہرگز نہیں بے شک وہ تو ایک آگ ہے
|
كَلاَّ ۖ إِنَّهَا لَظَى |
Nazzā`atan Lilshshawá
| کھالوں کو اتارنے والی
|
نَزَّاعَة ً لِلشَّوَى |
Tad`ū Man 'Adbara Wa Tawallá
| اس کو بلائے گی جس نے پیٹھ پھیری اورمنہ موڑا
|
تَدْعُوا مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّى |
Wa Jama`a Fa'aw`á
| اور مال جمع کیا اورگن گن کر رکھا
|
وَجَمَعَ فَأَوْعَى |
'Inna Al-'Insāna Khuliqa Halū`āan
| بے شک انسان کم ہمت پیدا ہوا ہے
|
إِنَّ الإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعاً |
'Idhā Massahu Ash-Sharru Jazū`āan
| جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو چلا اٹھتا ہے
|
إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعاً |
Wa 'Idhā Massahu Al-Khayru Manū`āan
| اور جب اسے مال ملتا ہے تو بڑا بخیل ہے
|
وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعاً |
'Illā Al-Muşallīna
| مگر وہ نمازی
|
إِلاَّ الْمُصَلِّينَ |
Al-Ladhīna Hum `Alá Şalātihim Dā'imūna
| جو اپنی نماز پر ہمیشہ سے قائم ہیں
|
الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلاَتِهِمْ دَائِمُونَ |
Wa Al-Ladhīna Fī 'Amwālihim Ĥaqqun Ma`lūmun
| اوروہ جن کے مالو ں میں حصہ معین ہے
|
وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ |
Lilssā'ili Wa Al-Maĥrūmi
| سائل اور غیر سائل کے لیے
|
لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ |
Wa Al-Ladhīna Yuşaddiqūna Biyawmi Ad-Dīni
| اوروہ جو قیامت کے دن کا یقین رکھتے ہیں
|
وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ |
Wa Al-Ladhīna Hum Min `Adhābi Rabbihim Mushfiqūna
| اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں
|
وَالَّذِينَ هُمْ مِنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُشْفِقُونَ |
'Inna `Adhāba Rabbihim Ghayru Ma'mūnin
| بے شک ان کے رب کے عذاب کا خطرہ لگا ہوا ہے
|
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ |
Wa Al-Ladhīna Hum Lifurūjihim Ĥāfižūna
| اوروہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
|
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ |
'Illā `Alá 'Azwājihim 'Aw Mā Malakat 'Aymānuhum Fa'innahum Ghayru Malūmīna
| مگر اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں سے سو بے شک انہیں کوئی ملامت نہیں
|
إِلاَّ عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ |
Famani Abtaghá Warā'a Dhālika Fa'ūlā'ika Humu Al-`Ādūna
| پس جو کوئی اس کے سوا چاہے سو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں
|
فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُوْلَائِكَ هُمُ الْعَادُونَ |
Wa Al-Ladhīna Hum Li'mānātihim Wa `Ahdihim Rā`ūna
| اور وہ جواپنی امانتوں اور عہدوں کی رعایت رکھتے ہیں
|
وَالَّذِينَ هُمْ لِأمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ |
Wa Al-Ladhīna Hum Bishahādātihim Qā'imūna
| اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں
|
وَالَّذِينَ هُمْ بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ |
Wa Al-Ladhīna Hum `Alá Şalātihim Yuĥāfižūna
| اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں
|
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلاَتِهِمْ يُحَافِظُونَ |
'Ūlā'ika Fī Jannātin Mukramūna
| وہی لوگ باغوں میں عزت سے رہیں گے
|
أُوْلَائِكَ فِي جَنَّاتٍ مُكْرَمُونَ |
Famāli Al-Ladhīna Kafarū Qibalaka Muhţi`īna
| پس کافروں کو کیا ہوگیا کہ آپ کی طرف دوڑے آ رہے ہیں
|
فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ |
`Ani Al-Yamīni Wa `Ani Ash-Shimāli `Izīna
| دائیں اور بائیں سے ٹولیاں بنا کر
|
عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ |
'Ayaţma`u Kullu Amri'in Minhum 'An Yudkhala Jannata Na`īmin
| کیا ہر ایک ان میں سے طمع رکھتا ہے کہ وہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جاوے گا
|
أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ |
Kallā ۖ 'Innā Khalaqnāhum Mimmā Ya`lamūna
| ہرگز نہیں بے شک ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ بھی جانتے ہیں
|
كَلاَّ ۖ إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِمَّا يَعْلَمُونَ |
Falā 'Uqsimu Birabbi Al-Mashāriqi Wa Al-Maghāribi 'Innā Laqādirūna
| پس میں مشرقوں اور مغربوں کے پروردگار کی قسم کھاتا ہوں (یعنی اپنی ذات کی) کہ ہم ضرور قادر ہیں
|
فَلاَ أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ |
`Alá 'An Nubaddila Khayrāan Minhum Wa Mā Naĥnu Bimasbūqīna
| اس بات پر کہ ہم ان سے بہتر لوگ بدل کر لا سکتے ہیں اور ہم عاجز بھی نہیں ہیں
|
عَلَى أَنْ نُبَدِّلَ خَيْرا ً مِنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ |
Fadharhum Yakhūđū Wa Yal`abū Ĥattá Yulāqū Yawmahumu Al-Ladhī Yū`adūna
| پھر انہیں چھوڑ دو کہ وہ بیہودہ باتوں اور کھیل میں لگے رہیں یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے
|
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّى يُلاَقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ |
Yawma Yakhrujūna Mina Al-'Ajdāthi Sirā`āan Ka'annahum 'Ilá Nuşubin Yūfiđūna
| جس دن وہ دوڑتے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا کہ وہ ایک نشان کی طرف دوڑے چلے جارہے ہیں
|
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الأَجْدَاثِ سِرَاعا ً كَأَنَّهُمْ إِلَى نُصُبٍ يُوفِضُونَ |
Khāshi`atan 'Abşāruhum Tarhaquhum Dhillatun ۚ Dhālika Al-Yawmu Al-Ladhī Kānū Yū`adūna
| ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی ان پر ذلت چھا رہی ہو گی یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا
|
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ |
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |